اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے منعقد کئے گئے پیغمبر اعظم(ص) فیسٹیول کے اختتامیہ میں آیندہ سال کے لیے اس فیسٹیول کے دوسرے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آیندہ سال یہ فیسٹیول ’’پیغمبر (ص) اور قرآن ‘‘ کے عنوان سے منعقد ہو گا۔
پیغمبر اعظم (ص) فیسٹیول کے اختتامیہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اگلے سال کے فیسٹیول ’’پیغمبر (ص) اور قرآن‘‘ کے پوسٹر کا افتتاح کیا۔
واضح رہے کہ اگلے سال بھی پیغمبر (ص) اور قرآن فیسٹیول تین شعبوں شارٹ ویڈیو کلیپ، فلمنامہ اور انگلش میں کتاب کی تالیف یا ترجمہ میں منعقد کیا جائے گا۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲